Saturday, July 13, 2013

RECITE THIS DUA TO SAVE YOURSELF FROM EVERY KIND OF EVIL


If you say this, Allah (subhana wa ta`ala – glory be unto Him) will protect you wherever you are, insha’Allah (God willing). As for removing the harm at all times, the Prophet (peace be upon him)said that whoever says:

“بِسمِ اللهِ الذي لا يَضُرُّ مَعَ اسمِهِ شَيءٌ في الأرْضِ وَلا في السّماءِ وَهوَ السّميعُ العَليم”
من قالها ثلاثاً إذا أصبح وثلاثاً إذا أمسى لم يضره شيء

“In the name of Allah with whose name there can be no harm in the earth or in the heavens and He is the Hearer the Knower”

whoever says it three times in the morning and three times in the evening, nothing will harm him.”

(Abu Dawud, Tirmidhi, Ibn Majah, Ahmad)



سورۃ الملک کی تلاوت عذاب قبر سے بچاتی ہے


‫سورۃ الملک کی تلاوت عذاب قبر سے بچاتی ہے:
=============================

ابوھریرۃ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
قرآن مجید میں ایک ایسی سورۃ ہے جس کی تیس آیات ہیں وہ آدمی کی سفارش کرے گی حتی کہ اسے بخش دیا جاۓ گا ، اوروہ سورۃ تبارک الذی بیدہ الملک ہے ۔ سنن ترمذی حدیث نمبر ( 2891 ) سنن ابو داود حدیث نمبر ( 1400 ) سنن ابن ماجۃ حدیث نمبر ( 3786 ) ۔

امام ترمذی رحمہ اللہ تعالی اس حدیث کے بارہ میں کہتے ہیں کہ یہ حدیث حسن ہے اور شیخ الاسلام ابن تیمیۃ رحمہ اللہ نے مجموع فتاوی ( 22 / 277 ) میں اور محدث عصر علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح ابن ماجۃ ( حدیث نمبر 3053 ) میں اسے صحیح قرار دیا ہے ۔

اس حديث سے مراد اور مقصود یہ ہے کہ انسان اس سورۃ کو ہررات پڑھے اور اس کے احکام پر عمل کرے اوراس میں پائ جانے والی اخبار پرایمان لاۓ ۔

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہما کہتے ہیں کہ جس نے ہررات تبارک الذی بیدہ الملک پڑھی اللہ تعالی اس کی وجہ سے اسے عذاب قبر سے نجات دے گا ، ہم اس سورۃ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں المانعۃ بچاؤ کرنے والی سورۃ کہتے تھے ، کتاب اللہ میں یہ ایسی سورۃ ہے جو بھی اسے ہررات پڑھے گا اس نے بہت اچھا اور زيادہ کام کیا ۔ سنن النسائ ( 6 / 179 ) الترغیب و الترھیب 1475 میں علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے اسے حسن کہا ہے ۔

اچھی بات سن کر اس کو دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہء ہے، شیئر کریں اور صدقہ جاریہءمیں شامل ہو جائیں۔