واصف علی واصف
-------------------
لوگوں سے دعا لینا بڑی بات ھے ، لوگوں کو راضی کرلو اگر کوئی جھوٹا راضی ھوگیا تو سچے کو راحت ھوجائے گی ۔ کبھی اس کی بات مان لو اور کبھی اپنی بات منوالو۔ یون چلتا رہتا ھے کاروبار زندگی ، جو لوگ ضد کرتے ھیں وہ کبھی عرفان حاصل نہیں کرسکتے، جو لوگ غصے میں رہتے ھیں ، وہ دین کا کام نہیں کرسکتے ۔ دین کا کام وہ کرسکتا ھے جو بچے کی معصوم ھوجائے اور بھولا ھوجائے ۔ اس میں انا نہیں ھوتی ، انا جو ھے حجاب ھے ۔ اگر اس حجاب سے نکل جاؤ تو آگے دین ہی دین ھے ایسے میں مصروفیت کے جال سے بھی نجات ملتی ھے اور محویت بھی ملتی ھے
No comments:
Post a Comment