Saturday, January 5, 2013

نماز دین کا ستون ہے۔
نماز جنت کی کنجی ہے۔
نماز مومن کی معراج ہے۔
نماز سرکار اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
نماز قرب الٰہی جل جلالہ کا بہترین ذریعہ ہے۔
نماز اﷲ تعالیٰ کی رضا کاباعث ہے۔
نماز جنت کا راستہ ہے۔
نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔
نماز بے حیائی سے روکتی ہے۔
نماز برے کاموں سے روکتی ہے۔
نماز مومن اور کافر میں فرق ہے۔
نماز ولایت کا ذریعہ ہے۔
نمازی ایمان کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوگا۔
نماز دلوں کا زنگ دور کرتی ہے۔
نماز بندے کو اﷲ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رکھتی ہے۔
نماز محتاجی سے بچاتی ہے۔
نماز روحانیت کو پانے کا بہترین ذریعہ ہے۔
نماز سے سکون اور قرار نصیب ہوتا ہے۔
نماز قبر کی روشنی ہے۔ نماز پل صراط کا چراغ ہے۔

نماز ہمیں پابندی کے ساتھ ادا کرنی چاہئے تاکہ ہم اﷲ تعالیٰ کی بارگاہ میں سرخرو ہوں۔ نماز کو خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کریں تاکہ اس کی حلاوت سے ہمارے سینے پرنور ہوں۔اﷲتعالیٰ ہم سب کو پنج گانہ نماز باجماعت تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور ہم جب اس پروردگار جل جلالہ کی عبادت میں ہوں، اس وقت ہمیں موت آئے۔ آمین ثم آمین

No comments:

Post a Comment