حضرت
ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا یَا رَسُوْلَ
اللہِ! مَا حَقُّ الْوَالِدَیْنِ عَلٰی وَلَدِہِمَا قَالَ ہُمَا جَنَّتُکَ
وَ نَارُکَ۔ (ابن ماجۃ)
یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ماں باپ کا اولاد پر کیا حق ہے، فرمایا تیری جنت دوزخ وہی دونوں ہیں۔
یعنی ماں باپ کا اولاد پر بہت حق ہے، ان کے ساتھ نیکی کرنا، اور رنج نہ پہنچانا، اور ماں باپ کے ساتھ سلوک کرنا دخول بہشت کا سبب ہے، اور انہیں رنجیدہ کرنا دوزخ میں جانے کا موجب ہے، اس لیے فرمایا کہ تیری جنت اور دوزخ وہی دونوں ہیں، اور ماں باپ کو شفقت اور رحمت اور پیار سے دیکھنے سے حج مقبول کا ثواب ملتا ہے۔
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں اَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ وَلَدٍ بَّارٍ یَنْظُرُ اِلٰی وَالِدَیْہِ نَظْرَۃَ رَحْمَۃٍ اِلَّا کَتَبَ اللہُ لَہٗ بِکُلِّ نَظْرَۃٍ حَجَّۃً مَّبْرُوْرَۃً قَالُوْا وَاِنْ نَظَرَ کُلَّ یَوْمٍ مِائَۃَ مَرَّۃٍ قَالَ نَعَمْ وَاللہُ اَکْبَرُ وَ اَطْیَبُ۔ (مسلم)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ ماں باپ کے ساتھ جو نیکی کرنے والا فرزند اپنے ماں باپ کو محبت کی نگاہ سے دیکھتا ہے تو خدا اس کے لیے ہر مرتبہ دیکھنے کے بدلے میں اس کے اعمال نامے میں ایک حج مقبول کا ثواب لکھتا ہے، صحابہ کرام نے عرض کیا، اگرچہ وہ دن میں سو مرتبہ دیکھے، آپ نے فرمایا ہاں! اللہ بہت بڑا اور پاکیزہ تر ہے۔
اللہ تعالے ہمیں ماں باپ کا مطیع اور فرماں بردار بنائے،اور دل وجان سے ان کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرماۓ آمین

No comments:
Post a Comment