Saturday, January 5, 2013


مولانا ابو الکلام آزاد فرماتے ہیں
اگر آپ نے یہاں ہر حال میں خوش رہنے کا ہنر سیکھ لیا ہے ، تو یقین کیجئے کہ زندگی کا سب سے بڑا کام سیکھ لیا ہے ۔

خود بھی خوش رہیے اور دوسروں سے بھی کہتے رہیئے
اپنے چہروں کو غمگین نہ بنائیں۔

زمانہ حال کے ایک فارانسیسی اہل قلم آندری ژید کی ایک بات جو انہوں نے خود نوشتہ سوانح میں لکھی ہے:

"خوش رہنا ایک فطری عمل ہی نہیں بلکہ ایک اخلاقی ذمہ داری ہے"

ہماری زندگی ایک آئینہ ہے ۔یہاں ہر چہرے کا عکس بیک وقت سینکڑوں آئینوں میں پڑنے لگتا ہے۔
اگر ایک چہرے پر غبار آجائے گاسینکڑوں چہرے غبار آلود ہوجائیں گے۔
ہم میں سے ہر فرد کی زندگی محض ایک انفرادی واقعہ نہیں ہے ،وہ پورے مجموعہ کا حادثہ ہے ۔

دریا کی سطح پر ایک لہر تنہا اٹھتی ہے ،لیکن اسی ایک لہر سے بے شمار لہریں بنتی چلی جاتی ہیں۔

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں!

No comments:

Post a Comment