Saturday, January 5, 2013

Narrated Abu Hurera (ra) that Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم)said, Allah says that every act which the son of Adam do is for himself expect Fasting, Its specially for me and i will give its reward. And fasting is the sheild from sin, And when someone is fasting he/she should not abuse or use blunt language and if someone abuse him/her, He/She should say i am fasting. And by him in who's hand is MY (صلی اللہ علیہ وسلم) life, the smell from the mouth of the fasting will be most liked than the smell of must on judgement day. And the fasting gets two blessings which make him happy. one is when he breaks the fast and second is when he will meet ALLAH due to his fast.

[ Sahi Bukhari, Kitab Al'Soum, 673/2 ]


حضرت ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بنی آدم کا ہر عمل اس کیلئے ہے سوائے روزے کے، کہ وہ خاص میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا"۔ اور روزہ (گناہوں سے) سپر (ڈھال) ہے۔ پھر جب کسی کا روزہ ہو تو اس دن گالیاں نہ بکے اور آواز بلند نہ کرے پھر اگر کوئی اسے گالی دے یا لڑنے کو آئے تو کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جان ہے کہ بیشک روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن مشک کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے اور روزہ دار کو دو خوشیاں ملتی ہیں جن سے وہ خوش ہوتا ہے۔ ایک تو وہ اپنے افطار کے وقت خوش ہوتا ہے اور دوسرا وہ اس وقت خوش ہو گا جب وہ اپنے روزے کے سبب اپنے پروردگار سے ملے گا


[ صحیح بخاری، کتاب: الصوم ، 2 / 673 ]
 

No comments:

Post a Comment